حدیث نمبر: 11321
عَنْ عَلِيٍّ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ قَالَ : بَعْثُ اللَّهُ عَبْدًا حَبَشِيًّا نَبِيًّا وَهُوَ مِمَّنْ لَمْ يَقُصَّ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ان میں کچھ وہ ہیں ، جن کے واقعات ، ہم تمہارے سامنے بیان کرتے ہیں ، اُن میں کچھ وہ ہیں ، جن کے واقعات تمہارے سامنے بیان نہیں کیے “ ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک حبشی شخص کو نبی بنا کر مبعوث کیا تھا اور وہ نبی ان افراد میں سے ہیں ، جن کے واقعات سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان نہیں کیے گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11321
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف