مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی “
حدیث نمبر: 11320
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ قَالَ : هِيَ مِثْلُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اے ہمارے پروردگار ! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور دو مرتبہ تو نے ہمیں زندگی دی “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یہ سورت بقرہ میں موجود ، اس آیت کی مانند ہے : ” تم لوگ پہلے مردہ تھے ، تو اُس نے تمہیں زندگی دی ، پھر وہ تمہیں موت دے گا ، پھر وہ تمہیں زندگی دے گا ، پھر تمہیں اُسی کی طرف لوٹا دیا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔