حدیث نمبر: 11318
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ قَالَ : ( غَافِرُ الذَّنْبِ ) لِمَنْ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ( وَقَابِلُ التَّوْبِ ) لِمَنْ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ( شَدِيدُ الْعِقَابِ ) لِمَنْ لَا يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ( ذِي الطُّولِ ) ذِي الْغِنَى ( لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ) كَانَتْ كُفَّارُ قُرَيْشٍ لَا يُوَحِّدُونَهُ فَوَحَّدَ نَفْسَهُ ( إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ) مَصِيرُ مَنْ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ ، وَمَصِيرُ مَنْ لَا يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيُدْخِلُهُ النَّارَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” گناہ کی مغفرت کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا اور زبردست سزا دینے والا ، اور خوشحالی والا ، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور اسی کی طرف لوٹایا جانا ہے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : یہاں گناہ کے مغفرت کرنے والے سے مراد یہ ہے کہ وہ اس کے گناہ کی مغفرت کرے گا ، جو «لا اله الا الله» پڑھتا ہو ، اور توبہ قبول کرنے والا ، اس کے لئے ہے ، جو یہ کہے : اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور شدید عذاب دینے والا ہے ، اس کے لئے ہے ، جو لا الہ الا اللہ نہ پڑھے اور ” ذی الطول “ سے مراد یہ ہے کہ وہ خوشحالی والا ہے ، اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، کیونکہ کفار قریش اس کی وحدانیت کا اعتراف نہیں کرتے تھے ، تو اس نے خود اپنی وحدانیت کا اظہار کیا اُسی کی طرف لوٹنا ہے ، یعنی اس شخص نے بھی لوٹنا ہے جو «لا اله الا الله» پڑھ لے گا ، تو اللہ تعالیٰ اُسے جنت میں داخل کر دے گا ، اور اس نے بھی لوٹنا ہے ، جو «لا اله الا الله» نہیں پڑھے گا اور اللہ تعالیٰ اُسے جہنم میں داخل کر دے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11318
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف