مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : بَلَى قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ جی ہاں ! تمہارے پاس میری نشانیاں آئیں اور تم نے انہیں جھٹلا دیا “
حدیث نمبر: 11316
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ : بَلَى قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنْتَ مِنَ الْكَافِرِينَ عَلَى الْجَرِّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا : ” جی ہاں ! تمہارے پاس میری نشانیاں آئیں اور تم نے انہیں جھٹلا دیا اور تم نے تکبر کیا اور تم کفر کرنے والوں میں سے تھے “ ۔ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ” جز “ کے ساتھ پڑھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔