حدیث نمبر: 11287
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ حُصَيْنٍ السُّلَمِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا سَبَأٌ ؟ نَبِيٌّ كَانَ أَوِ امْرَأَةٌ ؟ قَالَ : " كَانَ رَجُلًا مِنَ الْعَرَبِ " ، فَقَالَ : مَا وَلَدَ ؟ قَالَ : " وَلَدَ عَشَرَةً ، سَكَنَ الْيَمَنَ سِتَّةٌ وَالشَّامَ أَرْبَعَةٌ ، فَالَّذِينَ بِالْيَمَنِ كِنْدَةُ وَمَذْحِجٌ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرٌ ، وَبِالشَّامِ لَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ الصَّائِغِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا یزید بن حصین سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! سبا سے مراد کیا ہے ؟ کیا یہ کوئی نبی تھا ؟ یا کوئی عورت ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ عربوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا ، اس نے دریافت کیا : اس کے کتنے بچے تھے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا : اس کے دس بچے تھے ، جن میں سے چھ نے یمن میں سکونت اختیار کی ، اور چار نے شام میں سکونت اختیار کی ، جو لوگ یمن میں رہے ، ان کے نام یہ ہیں : کندہ ، مذحج ، ازد ، اشعریون ، انمار اور حمیر ، اور شام میں جو رہے اُن کے نام یہ ہیں : لخم ، جذام ، عاملہ اور غسان ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف امام طبرانی کے استاد علی بن حسن بن صالح صائغ کا معاملہ مختلف ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11287
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (245/22)»