مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور جب تم اُن ( یعنی ازواج مطہرات ) سے کوئی چیز مانگو ، تو پردے کے پیچھے سے اُن سے مانگو “
حدیث نمبر: 11282
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ جِئْتُ أَدْخُلُ كَمَا كُنْتُ أَدْخُلُ ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَرَاءَكَ يَا بُنَيَّ " . قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب حجاب کے حکم سے متعلق آیات نازل ہو گئیں ، تو میں آیا ، میں پہلے کی طرح اندر داخل ہونے لگا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اے میرے بیٹے ! اب تم باہر ہی رہو “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” صحیح “ میں ایک حدیث مذکور ہے ، جو اس حدیث کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلم علوی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔