مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں “
حدیث نمبر: 11273
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَتِ النِّسَاءُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا بَالُهُ يَذْكُرُ الْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَذْكُرُ الْمُؤْمِنَاتِ ؟ فَنَزَلَتْ ( إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ قَابُوسُ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں خواتین نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا معاملہ ہے کہ مومن مردوں کا ذکر ہو جاتا ہے لیکن مومن خواتین کا ذکر نہیں ہوتا ؟ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ، اور مومن مرد اور مومن عورتیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔