مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے “
حدیث نمبر: 11272
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ( إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ) فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي مَنَاقِبِ أَهْلِ الْبَيْتِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ آیت ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ اے اہل بیت ! وہ تم سے گندگی کو دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح سے پاک و صاف کر دے “ ۔ یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا علی رضی الله عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس روایت کے مختلف طرق اہل بیت کے مناقب سے متعلق باب میں آئیں گے ۔