حدیث نمبر: 1127
قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا تَوَضَّأَ الْمُسْلِمُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ كَفَّرْتُ بِهِ مَا عَمِلَتْ يَدَاهُ ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ كَفَّرْتُ عَنْهُ مَا نَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ ، وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ كَفَّرَ بِهِ مَا سَمِعَتْ أُذُنَاهُ ، فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ كَفَّرْتُ عَنْهُ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ قَدَمَاهُ ، ثُمَّ يَقُومُ إِلَى الصَّلَاةِ فَهِيَ فَضِيلَةٌ " . ¤ وَأَبُو غَالِبٍ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِأَبِي غَالِبٍ وَصَحَّحَ لَهُ أَيْضًا . ¤ وَرَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقٍ صَحِيحَةٍ ، وَزَادَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْوُضُوءُ يُكَفِّرُ مَا قَبْلَهُ ثُمَّ تَصِيرُ الصَّلَاةُ نَافِلَةً " ، وَرَوَاهُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقٍ صَحِيحَةٍ ، وَزَادَ : " إِذَا تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ " . ¤
محمد محی الدین

ان ( صحابی یعنی سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ ) کے حوالے سے ” معجم صغیر “ میں
یہ روایت منقول ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب مسلمان وضو کرتے ہوئے اپنے ہاتھ دھوتا ہے ، تو یہ چیز اُس کے ان ( گناہوں ) کا کفارہ بن جاتی ہے ، جو عمل اس کے ہاتھ نے کیا تھا اور جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے ، تو یہ چیز ان امور کا کفارہ بن جاتی ہے ، جس کی طرف اُس کی آنکھوں نے دیکھا تھا ، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے ، تو یہ چیز اس کے ان امور کا کفارہ بن جاتی ہے ، جس کو اس کے کانوں نے سنا تھا اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے ، تو یہ چیز اس شخص کے ان گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے ، جن کی طرف وہ اپنے قدموں کے ذریعے چل کر گیا تھا ، پھر جب وہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے ، تو وہ ( یعنی نماز ) اُس کے لیے فضیلت کا باعث ہوتی ہے ۔ ابوغالب سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، امام ترمذی نے ابوغالب کے حوالے سے منقول روایت کو حسن قرار دیا ہے ، انہوں نے اس کے حوالے سے منقول ایک روایت کو ” صحیح “ بھی قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک ” صحیح “ سند کے ساتھ نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وضو اس کے پہلے کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور پھر نماز اس کے لیے نفل ( یعنی اضافی اجر و ثواب کے حصول کا باعث ) ہوتی ہے “ ۔ انہوں نے یہی روایت ایک اور ” صحیح “ سند کے ساتھ بھی نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” جب وہ اس طرح وضو کرے ، جس طرح اُسے حکم دیا گیا ہے “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1127
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔