حدیث نمبر: 11252
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ : أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى ؟ قَالَ : " أَوْفَاهُمَا وَأَبَرُّهُمَا " . قَالَ : " وَإِنْ سُئِلْتَ أَيُّ الْمَرْأَتَيْنِ تَزَوَّجَ ؟ فَقُلِ : الصُّغْرَى مِنْهُمَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . وَيَأْتِي فِي ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ هُوَ وَحَدِيثُ جَابِرٍ أَيْضًا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا : سیدنا موسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کی مدتوں میں سے کونسی مدت پوری تھی ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو زیادہ پوری ہونے والی اور زیادہ نیکی والی تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم سے یہ سوال کیا جائے کہ دونوں خواتین میں سے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی شادی کس کے ساتھ ہوئی تھی ؟ تو تم یہ کہنا کہ جو اُن دونوں میں کم عمر تھیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے ، امام طبرانی نے یہ روایت معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، جو اس سے زیادہ طویل روایت ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ سیدنا موسیٰ کلیم اللہ کے ذکر میں
یہ روایت آگے آئے گی اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ حدیث بھی انہوں نے ذکر کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11252
درجۂ حدیث محدثین: ورواه الطبراني في الصغير والأوسط أطول من هذا وإسناده حسن.
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (815) أخرجه البزار فى المسند (2244)»