حدیث نمبر: 11242
عَنْ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ : أَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَقْرَأَ عَلَيْنَا طسم الْمِائَتَيْنِ ، فَقَالَ : مَا هِيَ مَعِي ، وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ مَنْ أَخَذَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ . فَأَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین

معدی کرب بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ہم نے ان کے سامنے یہ درخواست کی کہ وہ ہمارے سامنے ” طسم “ جو دو سو آیات والی ہے اُسے پڑھیں تو انہوں نے فرمایا : وہ مجھے نہیں آتی تم لوگ ان کے پاس جاؤ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سیکھی ہے اور وہ سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ ہیں ، راوی کہتے ہیں : ہم سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ہمارے سامنے یہ سورت تلاوت کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11242
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3614) اخرجه احمد فى المسند (3980)»