مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 26 - سُورَةُ الْفُرْقَانِ قَوْلُهُ تَعَالَى : وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ . باب: سورت فرقان کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور وہ لوگ ، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ ، کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں “
حدیث نمبر: 11241
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ : وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْكُوفِيُّ الْأَحْوَلُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : ” جو شخص ایسا کرے گا ، وہ گناہ کی سزا پائے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن یحیی کوفی احول ہے اور وہ ضعیف ہے ۔