مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو “
حدیث نمبر: 11232
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَتْ جَارِيَةٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ يُقَالُ لَهَا مُعَاذَةُ يُكْرِهُهَا عَلَى الزِّنَا ، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ نَزَلَتْ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِلَى قَوْلِهِ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں عبداللہ بن ابی کی ایک کنیز تھی جس کا نام ” معاذہ “ تھا ، عبداللہ بن ابی اسے زنا کرنے پر مجبور کرتا تھا ، جب اسلام آ گیا ، تو یہ حکم نازل ہوا : ” تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو “ یہ آیت یہاں تک ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ ان کے مجبور ہونے کے بعد ، مغفرت کرنے والا ، رحم کرنے والا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہے اور وہ کذاب ہے ۔