مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی “
حدیث نمبر: 11192
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي قَوْلِهِ : ( تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ ) قَالَ : أَلَمْ تَنْظُرْ إِلَى الرُّؤُوسِ مُشَيَّطَةً قَدْ بَدَتْ أَسْنَانُهُمْ وَقَلَصَتْ شِفَاهُهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں بگڑی ہوئی شکل کے ساتھ موجود ہوں گے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کیا تم نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا ہوا جن کے چہرے کا حصہ آگ کے ذریعے جل گیا ہو اور ان کے دانت باہر آ چکے ہوں اور ہونٹ لٹک چکے ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔