حدیث نمبر: 11184
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - قَالَ شُعْبَةُ : رَفَعَهُ ، وَلَا أَرْفَعُهُ لَكَ - يَقُولُ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ قَالَ : " لَوْ أَنَّ رَجُلًا هَمَّ فِيهِ بِإِلْحَادٍ وَهُوَ بِعَدَنَ لَأَذَاقَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَذَابًا أَلِيمًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا تھا لیکن میں اسے تمہارے سامنے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کر رہا وہ یہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” اور جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا“ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اگر کوئی شخص یہاں الحاد کا ارادہ رکھے اور وہ شخص اس وقت عدن سے بھی زیادہ دور ہو تو اللہ تعالیٰ اسے بھی درد ناک عذاب چکھائے گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11184
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5384) اخرجه احمد فى المسند (4071)»