مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اس میں رہائشی اور مسافر برابر کی حیثیت رکھتے ہیں “
حدیث نمبر: 11183
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ قَالَ : " سَوَاءً الْمُقِيمُ وَالَّذِي يَرْحَلُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اس میں رہائشی اور مسافر برابر کی حیثیت رکھتے ہیں “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یعنی مقیم شخص اور جو شخص وہاں سے روانہ ہو جائے وہ برابر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔