مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى آدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور اس سے پہلے ہم نے آدم کو تاکیدی حکم دیا تھا ، تو وہ بھول گیا “
حدیث نمبر: 11167
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّمَا سُمِّيَ إِنْسَانًا لِأَنَّهُ عَهِدَ إِلَيْهِ فَنَسِيَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عِصَامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : انسان کو انسان کا نام اس لئے دیا گیا ہے کیونکہ جب اس کو تاکیدی حکم دیا گیا تو وہ بھول گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عصام ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔