مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ گمراہ نہیں ہو گا اور بدنصیب نہیں ہو گا “
حدیث نمبر: 11168
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنِ اتَّبَعَ كِتَابَ اللَّهِ هَدَاهُ اللَّهُ مِنَ الضَّلَالَةِ ، وَوَقَاهُ سُوءَ الْحِسَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - يَقُولُ : مَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ وَعِمْرَانُ بْنُ أَبِي عِمْرَانُ ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ کی کتاب کی پیروی کرے گا اللہ تعالیٰ اسے گمراہی کے مقابلے میں ہدایت نصیب کرے گا اور قیامت کے دن اسے برے حساب سے بچا لے گا اس کی وجہ یہ ہے : اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ گمراہ نہیں ہو گا اور بد نصیب نہیں ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ایک اور راوی عمران بن ابوعمران ہے ، اور یہ دونوں ضعیف ہیں ۔