مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے “
حدیث نمبر: 11160
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ فَهُوَ حَلَالٌ ، وَمَا حَرَّمَ فَهُوَ حَرَامٌ ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَفْوٌ ، فَاقْبَلُوا مِنَ اللَّهِ عَافِيَتَهُ فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ لِيَنْسَى شَيْئًا " . ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جو چیز حلال قرار دی ہے وہ حلال ہے ، اور جو حرام قرار دی ہے وہ حرام ہے ، اور جس کے حوالے سے وہ خاموش رہا ہے وہ معافی ہے تم اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی عطا کردہ عافیت قبول کرو بے شک وہ کسی چیز کو بھولنے والا نہیں ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ” اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔