مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تم یہ فرما دو ! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے
حدیث نمبر: 11142
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " الْعِزَّةُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ ، فِي إِحْدَاهُمَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَفِي الْأُخْرَى ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ أَصْلَحُ مِنْهُ ، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی نے اس روایت کو ایک اور سند کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے : ” عزت اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور دوسری سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور یہ اس سے زیادہ صالح ہے امام طبرانی کی روایت بھی اس کی مانند ہے ۔