مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تم یہ فرما دو ! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " آيَةُ الْعِزِّ وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " آيَةُ الْعِزِّ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ " الْآيَةَ كُلَّهَا ،سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” غلبے والی آیت یہ ہے : ” تم یہ فرما دو ! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے ، اور بادشاہی میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، اور وہ اس چیز سے پاک ہے کہ وہ کمزور ہو اور پھر اس کے لئے کسی مددگار کی ضرورت ہو اور تم اس کی کبریائی اہتمام اس تمام کے ساتھ بیان کرتے رہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” غلبے والی آیت یہ ہے : ” تم یہ فرما دو ! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے ، اور بادشاہی میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے “ ۔ یہ پوری آیت ہے ۔