حدیث نمبر: 11127
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا قَالَ : الشَّيَاطِينُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيَّبِ . قَالَ ابْنُ مَعِينٍ : صُوَيْلِحٌ وَضَعَّفَهُ ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ : لَا تَحِلُّ الرِّوَايَةُ عَنْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور جب تم قرآن میں صرف اپنے پروردگار کا ذکر کرتے ہو ، تو وہ متنفر ہو کر پیٹھ پھیر کر مڑ جاتے ہیں “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یعنی شیاطین ایسا کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسیب ہے یحیی بن معین کہتے ہیں : یہ کم درجہ کا صالح ہے ۔ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ابن حبان کہتے ہیں : اس نے روایات حاصل کرنا حلال نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11127
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12802)»