مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم فضول خرچی نہ کرو “
حدیث نمبر: 11126
عَنْ أَبِي الْعُبَيْدَيْنِ قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى : وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا ، قَالَ : هُوَ النَّفَقَةُ فِي غَيْرِ حَقٍّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوعبیدین بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تم فضول خرچی نہ کرو “ ۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس سے مراد ناحق طور پر خرچ کرنا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔