مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم رشتے دار کو اس کا حق دو “
حدیث نمبر: 11125
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ ، فَأَعْطَاهَا فَدَكَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : ” اور تم رشتے دار کو اس کا حق دو “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما کو بلوایا اور انہیں فدک عطا کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے ، اور وہ ضعیف اور متروک ہے ۔