حدیث نمبر: 11124
عَنْ سَلْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يُرِيدُ أَنْ يَرْتَفِعَ فِي الدُّنْيَا دَرَجَةً فَارْتَفَعَ إِلَّا وَضَعَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْآخِرَةِ أَكْثَرَ مِنْهَا " ، ثُمَّ قَرَأَ : وَلَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَاتٍ وَأَكْبَرُ تَفْضِيلًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو الصَّبَّاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو بھی بندہ یہ ارادہ کرتا ہے کہ دنیا میں اس کا ایک درجہ بلند ہو اور پھر اس کا درجہ بلند ہو جائے تو اللہ تعالیٰ آخرت میں اس سے زیادہ بڑا درجہ کم کر دیتا ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی : ” اور آخرت درجات کے اعتبار سے بھی بڑی ہے ، اور فضیلت کے اعتبار سے بھی بڑی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوصباح عبدالغفور ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11124
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6101)»