حدیث نمبر: 11111
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : كَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ مَنِ الْمُقْتَسِمِينَ ؟ قَالَ : " الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى " . قَالَ : الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ مَا عِضِينُ ؟ قَالَ : " آمَنُوا بِبَعْضٍ وَكَفَرُوا بِبَعْضٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اس نے عرض کی : اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں آپ کا کیا فرمان ہے : ” جس طرح ہم نے تقسیم کرنے والوں پر نازل کیا “ ۔ تو یہ تقسیم کرنے والے لوگ کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہودی اور عیسائی ، اس نے کہا: اللہ تعالٰی نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : ” جنہوں نے قرآن کو عضین “ ۔ تو یہاں عضین سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ کہ وہ کچھ حصے پر ایمان لاتے ہیں ، اور کچھ کا انکار کرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن حسان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11111
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف