مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات چیزیں عطا کیں “
حدیث نمبر: 11110
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : ( وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي ) قَالَ : هِيَ السَّبْعُ الطِّوَالُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات چیزیں عطا کی ہیں “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : اس سے مراد سات طویل سورتیں ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔