مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات چیزیں عطا کیں “
حدیث نمبر: 11109
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أُعْطِيتُ مَكَانَ التَّوْرَاةِ السَّبْعَ الطِّوَالَ " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے تورات کی جگہ سات طویل ( سورتیں ) عطا کی گئی ہیں “ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔