مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اُن لوگوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ کی طرف لوٹا دیے “
حدیث نمبر: 11096
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِهِ : ( فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ ) قَالَ : عَضُّوا أَصَابِعَهُمْ غَيْظًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ کی طرف لوٹا دیے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یعنی انہوں نے غصے کے عالم میں اپنی انگلیاں چبا لیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔