مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
سُورَةُ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ . باب: سورت ابراہیم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ہم نے جس بھی رسول کو بھیجا اسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ بھیجا “
حدیث نمبر: 11095
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا بِلُغَةِ قَوْمِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا ہے اسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ بھیجا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔