مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِّي . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ان میں سے کوئی ایسا شخص بھی ہے جو یہ کہتا ہے آپ مجھے ( جہاد میں شرکت نہ کرنے ) کی اجازت دیں اور مجھے آزمائش کا شکار نہ کریں “
حدیث نمبر: 11044
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اغْزُوا تَغْنَمُوا بَنَاتِ بَنِي الْأَصْفَرِ " . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ : إِنَّهُ لَيَفْتِنُكُمْ بِالنِّسَاءِ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِّي . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم لوگ جنگ کرو ! مال غنیمت میں تمہیں بنواصفر کی عورتیں ملیں گی منافقین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے کہا: یہ خواتین کے حوالے سے تمہیں آزمائش کا شکار کر رہے ہیں ( یعنی تمہیں موت کے منہ میں ڈال رہے ہیں ) تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی : ” ان میں سے ایک شخص وہ ہے جو کہتا ہے آپ مجھے اجازت دیں اور آپ مجھے آزمائش کا شکار نہ کریں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔