مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ جو سونے اور چاندی کو خزانے کی شکل میں جمع کرتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ہیں ، تم انہیں دردناک عذاب کی اطلاع دے دو ! جب جہنم کی آگ میں اس ( سونے چاندی کو ) گرم کر کے ان پر لگایا جائے گا اور اس کے ذریعے ان کی پیشانیوں کو داغا جائے گا “
حدیث نمبر: 11040
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : لَا يُكْوَى رَجُلٌ يَكْنِزُ فَيَمَسُّ دِرْهَمٌ دِرْهَمًا وَلَا دِينَارٌ دِينَارًا ، يُوَسَّعُ جِلْدُهُ حَتَّى يُوضَعَ كُلُّ دِينَارٍ وَدِرْهَمٍ عَلَى حِدَتِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایسا نہیں ہو گا کہ جس شخص نے خزانہ بنایا ہے ، تو اسے یوں داغا جائے کہ پہلے ایک درہم لگایا جائے پھر دوسرا لگایا جائے پہلے ایک دینار لگایا جائے پھر دوسرا لگایا جائے بلکہ اس کی جلد کو پھیلا دیا جائے گا یہاں تک کہ اس پر ہر دینار اور ہر درہم کو الگ سے رکھ دیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔