مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اے نبی ! تمہارے لیے اللہ کافی ہے “
حدیث نمبر: 11032
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَسْلَمَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تِسْعَةٌ وَثَلَاثُونَ رَجُلًا وَامْرَأَةً ، وَأَسْلَمَ عُمَرُ تَمَامَ الْأَرْبَعِينَ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ الْكَاهِلِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتالیس مردوں اور خواتین نے اسلام قبول کر لیا تھا جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو چالیس کی تعداد مکمل ہو گئی تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” اے نبی ! تمہارے لئے اللہ تعالیٰ اور اہل ایمان میں سے تمہاری پیروی کرنے والے لوگ کافی ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر کابلی ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔