مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ان کے ہاتھ باندھے گئے اور ان پر لعنت کی گئی “
حدیث نمبر: 10979
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ النَّبَّاشُ بْنُ قَيْسٍ : إِنَّ رَبَّكَ بَخِيلٌ لَا يُنْفِقُ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : یہودیوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام نباش بن قیس تھا اس نے یہ کہا: تمہارا پروردگار بخیل ہے وہ خرچ نہیں کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” یہودی یہ کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ان ( یہودیوں ) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ، اور انہوں نے جو بات کہی ہے اس کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ہے بلکہ اس ( یعنی اللہ تعالیٰ ) کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں ، اور وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔