مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں ان کا بدلہ یہ ہے “
حدیث نمبر: 10972
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : مَا كَانَ فِي الْقُرْآنِ [ قَتَّلَ ] بِالتَّشْدِيدِ فَهُوَ عَذَابٌ ، وَمَا كَانَ قِيلَ بِالتَّخْفِيفِ فَهُوَ رَحْمَةٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : قرآن میں جہاں پر بھی لفظ قتل تشدید کے ساتھ ہو ، تو اس سے مراد عذاب دینا ہو گا اور جہاں بھی تخفیف کے ساتھ ہو اس سے مراد رحمت ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن ابراہیم مروزی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔