مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تم اور تمہارا پروردگار جاؤ اور دونوں جنگ کرو “
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ : " قُومُوا فَقَاتِلُوا " ، قَالُوا : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَلَا نَقُولُ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى : اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَهُنَا قَاعِدُونَ وَلَكِنِ انْطَلِقْ أَنْتَ وَرَبُّكَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّا مَعَكُمْ نُقَاتِلُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَزَادَ فِي أَوَّلِهِ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْحَابَهُ بِالْقِتَالِ ، فَرَمَى رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ بِسَهْمٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَوْجَبَ هَذَا " وَقَالُوا حِينَ أَمَرَهُمْ بِالْقِتَالِ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ . ¤سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : تم لوگ اٹھو اور جنگ کرو تو ان لوگوں نے عرض کی : ٹھیک ہے یا رسول اللہ ! ہم اس طرح نہیں کہیں گے جس طرح بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا: تھا : ” تم اور تمہارا پروردگار جاؤ اور تم دونوں لڑائی کرو بے شک ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں “ ۔ بلکہ اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! آپ بھی تشریف لے چلیں اور آپ کا پروردگار بھی ( حامی و ناصر ہو ) ہم آپ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیں گے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو لڑائی کا حکم دیا تو آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص نے تیر پھینکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس نے واجب کر لی ہے جب آپ نے ان لوگوں کو جنگ کا حکم دیا تو ان لوگوں نے یہ کہا: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ان دونوں روایات کی سند حسن ہے ۔