مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
سُورَةُ الْمَائِدَةِ باب: سورت مائدہ کا بیان
حدیث نمبر: 10962
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : أُنْزِلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةُ الْمَائِدَةِ ، وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَلَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَحْمِلَهُ فَنَزَلَ عَنْهَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى ضَعْفِهِ ، وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت مائدہ نازل ہوئی آپ اس وقت اپنی سواری پر سوار تھے ، تو وہ سواری یہ استطاعت نہیں رکھ سکی کہ وہ آپ کا بوجھ برداشت کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نیچے اتر آئے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے زیادہ تر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔