مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ جب تمہیں سلام کیا جائے “
حدیث نمبر: 10938
عَنِ الْحَسَنِ وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا لَأَهْلِ الْإِسْلَامِ ، أَوْ رُدُّوهَا عَلَى أَهْلِ الشِّرْكِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
حسن بصری فرماتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے زیادہ بہتر طریقے سے سلام کا جواب دو “ ۔ ( حسن بصری فرماتے ہیں : ) اس سے مراد یہ ہے : اہل اسلام کے ساتھ ایسا کرو ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” یا تم اس کو لوٹا دو “ ۔ حسن بصری کہتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : اہل شرک کو ویسا ہی جواب دو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔