مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تو تم ان خواتین کو گھروں میں روکو “
حدیث نمبر: 10917
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا حَبْسَ بَعْدَ سُورَةِ النِّسَاءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جب سورت نساء نازل ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سورت نساء کے بعد ( گھر میں ) محبوس رکھنے کا حکم نہیں ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن لہیعہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔