حدیث نمبر: 10916
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : ( وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِكُمْ ) قَالَ : كُنْ يُحْبَسْنَ فِي الْبُيُوتِ فَإِنْ مَاتَتْ مَاتَتْ ، وَإِنْ عَاشَتْ عَاشَتْ ، حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ النُّورِ : ( الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ ) . وَنَزَلَتْ سُورَةُ الْحُدُودِ ، فَمَنْ عَمِلَ شَيْئًا جُلِدَ وَأُرْسِلَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَرَوَى الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : كُنْ يُحْبَسْنَ فِي الْبُيُوتِ حَتَّى يَمُتْنَ ، فَلَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ النُّورِ وَنَزَلَتِ الْحُدُودُ نَسَخَتْهَا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مُوسَى الْأَنْصَارِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تمہاری عورتوں میں سے جو برائی کا ارتکاب کرے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ایسی خواتین کو گھروں میں پابند کر دیا جاتا تھا اگر وہ مرتی تھیں تو مر جاتی تھیں اگر زندہ رہتی تھیں تو زندہ رہتی تھیں یہاں تک کہ وہ آیت نازل ہوئی ، جو سورت نور میں ہے : ” زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد ، ان میں سے ہر ایک کو ایک سو کوڑے لگاؤ “ ۔ اور سورت حدود نازل ہو گئی تو جو شخص ایسا کوئی عمل کرتا تھا اسے کوڑے لگائے جاتے تھے اور پھر چھوڑ دیا جاتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ایسی خواتین کو مرتے دم تک گھروں میں پابند رکھا جاتا تھا جب سورت نور نازل ہو گئی اور حدود کا حکم نازل ہو گیا تو اس نے اسے منسوخ کر دیا ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف موسیٰ بن اسحاق بن موسیٰ انصاری کا معاملہ ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔ پابند رکھا جاتا تھا جب سورت نور نازل ہوگئی اور حدود کا حکم نازل ہو گیا تو اس نے اسے منسوخ کر دیا ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف موسیٰ بن اسحاق بن موسیٰ انصاری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10916
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2199) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11134)»