حدیث نمبر: 10915
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَبْعَثُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَوْمًا تَأَجَّجُ أَفْوَاهُهُمْ نَارًا " . فَقِيلَ : مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ فَقَالَ : " أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَقُولُ : ( إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا ) . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو بھیجے گا وہ اپنے منہ میں آگ ڈالنا شروع کریں گے عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! یہ وہ کون لوگ ہوں گے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” بے شک وہ لوگ جو یتیموں کے اموال ظلم کے طور پر کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10915
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7440)»