مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور کتنے ہی نبی ایسے ہیں “
حدیث نمبر: 10903
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ ، قَالَ : أُلُوفٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور کتنے ہی نبی ایسے ہیں جن کے ساتھ بہت سے اللہ والوں نے جنگ میں حصہ لیا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : وہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اس کو ضعیف کہا: ہے ۔