حدیث نمبر: 10902
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ : وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ ؟ قَالَ : فَأَيْنَ النَّارُ ؟ قَالَ : " أَرَأَيْتَ اللَّيْلَ قَدْ كَانَ ثُمَّ لَيْسَ شَيْءٌ " . فَأَيْنَ النَّهَارُ ؟ قَالَ : " حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ " . قَالَ : " فَكَذَلِكَ النَّارُ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے عرض کی : اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ” اور جنت جس کی چوڑائی آسمان اور زمین جتنی ہے “ ۔ اس شخص نے دریافت کیا تو پھر جہنم کہاں ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رات کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے یہ ہوتی ہے ، اور پھر نہیں ہوتی ہے جب ہوتی ہے ، تو دن کہاں جاتا ہے ، تو اس نے کہا: جہاں اللہ کو منظور ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسی طرح جہنم بھی وہاں ہو گی جہاں اللہ کو منظور ہو گا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10902
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «أخرجه البزار فى المسند (2196)»