مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : مُسَوِّمِينَ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ جن پر نشان لگایا گیا ہے “
حدیث نمبر: 10901
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ : مُسَوِّمِينَ ، قَالَ : " مُعَلَّمِينَ ، وَكَانَتْ سِيمَا الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَمَائِمَ سُودًا ، وَيَوْمَ أُحُدٍ عَمَائِمَ حُمْرًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ حَبِيبٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جن پر نشان لگایا گیا ہے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : ان پر نشان لگایا گیا اور غزوہ بدر کے موقع پر فرشتوں کی مخصوص نشانی سیاہ عمانے تھے اور غزوہ احد کے موقع پر ان کی مخصوص نشانی سرخ عمامے تھے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالقدوس بن حبیب ہے ، اور وہ متروک ہے ۔