مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اللہ کی ذات وہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے وہ حی اور قیوم ہے “
وَعَنِ الْأَسْقَعِ الْبَكْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَهُمْ فِي صُفَّةِ الْمُهَاجِرِينَ ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ : أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ " . حَتَّى انْقَضَتِ الْآيَةُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا اسقع بکری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کے چبوترے پر ان لوگوں کے پاس آئے ، ایک شخص نے آپ سے سوال کیا : قرآن میں موجود کون سی آیت سب سے زیادہ عظمت والی ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : «اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ» ، اللہ کی ذات وہ ہے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور وہ زندہ ہے ، اور بذات خود قائم ہے ، اسے نہ اونگھ آتی ہے ، اور نہ نیند آتی ہے ، یہاں تک کہ آپ نے یہ پوری آیت تلاوت کی ۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔