مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ پہلے لوگ ایک امت تھے “
حدیث نمبر: 10857
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً قَالَ : عَلَى الْإِسْلَامِ كُلُّهُمْ . ¤ وَقَالَ الْكَلْبِيُّ : يَعْنِي عَلَى الْكُفْرِ كُلُّهُمْ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” پہلے لوگ ایک امت تھے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : پہلے سب لوگ اسلام کے پیرو کار تھے ۔ کلبی فرماتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : پہلے سب لوگ کفر پر عمل پیرا تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔