مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابُ الدِّيَاتِ فِي الْأَعْضَاءِ وَغَيْرِهَا . باب: اعضاء اور دیگر کی دیتوں کا بیان
عَنْ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فِي الْأَنْفِ إِذَا اسْتَوْعَبَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ ، وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ عَشْرٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب ناک کو مکمل طور پر کاٹ دیا جائے ، تو اس میں پوری دیت کی ادائیگی لازم ہو گی آنکھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی ہاتھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی ٹانگ ( یا پاؤں ) میں پچاس کی ادائیگی لازم ہو گی جائفہ زخم میں جان کی دیت کا ایک تہائی حصہ لازم ہو گا منقلہ زخم میں پندرہ کی ادائیگی لازم ہو گی موضحہ میں پانچ کی ادائیگی لازم ہو گی دانت میں پانچ کی ادائیگی لازم ہو گی ہر ایک انگلی میں دس دس کی ادائیگی لازم ہو گی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔