مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابُ لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ . باب: قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جائے گا
حدیث نمبر: 10740
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو مُعَاذٍ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعاذ سلیمان بن ارقم ہے ، اور وہ متروک ہے ۔