مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ بِالسُّمِّ باب: اس شخص کا بیان جو زہر کے ذریعے قتل کرے
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ يَهُودِيَّةً أَهْدَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَصْلِيَّةً ، فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ : " أَخْبَرَتْنِي هَذِهِ الشَّاةُ أَنَّهَا مَسْمُومَةٌ " . فَمَاتَ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ مِنْهَا . ¤ فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا : " مَا حَمَلَكِ عَلَى مَا صَنَعْتِ ؟ " قَالَتْ : أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ ، إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ ، وَإِنْ كُنْتَ مَلَكًا أَرَحْتُ النَّاسَ مِنْكَ . فَأَمَرَ بِهَا فَقُتِلَتْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . قُلْتُ : لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ وَغَيْرِهَا . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک یہودی عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھنی ہوئی بکری کا گوشت پیش کیا آپ نے اس میں سے کھا لیا پھر آپ نے فرمایا : اس بکری نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ اس میں زہر ملایا گیا ہے اس کے کھانے کی وجہ سے سیدنا بشر بن براہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو پیغام بھیج کر ( بلوا کر دریافت کیا ) تم نے ایسا کیوں کیا اس نے یہ بتایا کہ میں نے یہ اس لئے کیا ہے تاکہ مجھے یہ پتہ چل جائے کہ اگر آپ نبی ہوئے تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور اگر آپ بادشاہ ہوئے تو میں آپ سے لوگوں کو نجات دلوا دوں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا تو اسے قتل کر دیا گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کے مختلف طرق ہیں جو نبوۃ کی علامات سے متعلق باب اور دیگر ابواب میں آئیں گے ۔