مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمُخَنَّثِينَ باب: ہیجڑوں کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ لَعَنَ عَشَرَةً : الْوَاشِمَةَ وَالْمَوْشُومَةَ ، وَالسَّالِخَةَ وَجْهَهَا ، وَالْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ ، وَآكِلَ الرِّبَا وَشَاهِدَهُ ، وَمَانِعَ الصَّدَقَةِ ، وَالرَّجُلَ الْمُتَشَبِّهَ بِالنِّسَاءِ ، وَالْمَرْأَةَ الْمُتَشَبِّهَةَ بِالرِّجَالِ . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ : الْمُتَشَبِّهِينَ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ ، وَالسَّالِخَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے دس قسم کے لوگوں پر لعنت کی ہے ، جسم گودنے والی عورت ، گودنے والی عورت ، چہرے کے بال نوچنے والی عورت ، نقلی بال لگوانے والی عورت اور لگانے والی عورت اور سود کھانے والا شخص اور اس کا گواہ اور زکوۃ نہ دینے والا شخص اور عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والا مرد اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورت “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے لیکن اس میں اختصار ہے اس میں صرف مشابہت اختیار کرنے والے مردوں مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں اور ( چہرے کے بال ) نوچنے والی عورت کا ذکر ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے اور وہ ضعیف ہے ۔